the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

پیاز قدرت کی وہ نعمت ہے کہ جسے شائد ہم وہ اہمیت نہیں دیتے جو اصل میں اس کو ملنی چاہیے۔ متعدد سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ذیا بیطس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔ پیاز ناصرف صحت کے فوائد سے ہمیں مالا مال کرتے ہیں بلکہ ان کے کئی دیگر شاندار استعمال بھی ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ مچھروں سے بچنے کا آسان ترین نسخہ چاہتے ہیں تو پیاز کو کاٹ کر اپنے جسم پر مل لیجئے۔
اگرجسم پر کوئی کیڑامکوڑا کاٹ لے تو اس پر پیاز رگڑنے سے درد سے نجات مل جاتی ہے۔
گلے کی خرابی سے نجات کے لئے پیاز کو پانی میں ابال



لیجئے اور اس پانی کو چائے کی طرح پیجئے۔
اگر جلد جھلس جائے تو اس پر بھی پیاز لگانے سے راحت محسوس ہوتی ہے۔
اگر جلد میں کوئی کانٹا وغیرہ چبھ جائے جو کہ جلد کے اندر پیوست ہو تو اسے نکالنے کے لئے اس کے اوپر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے پیاز باندھ کر رکھیں۔
دھاتی اشیاءکو چمکانے کے لئے پیاز کو باریک پیس کر پانی میں ملا کر سطح پر رگڑیں، دھاتی اشیاءچمک اٹھیں گی۔
اگر کسی چیز پر کئے گئے پینٹ کی بو ختم نہ ہورہی ہو تو اس پر بھی یہی آمیزہ رگڑیں تو بو ختم ہوجائے گی۔
اگر کسی کھانے میں سے جلنے کا ذائقہ آرہا ہے تو اس میں پیاز کو دو حصوں میں کاٹ کر رکھ کر تھوڑی دیر پکائیں، یہ جلے ہوئے ذائقے کو جذب کرلے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.